امریکی ریاست کیلیفورنیا کا بڑا فیصلہ، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی تعطیلات کا درجہ مل گیا

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو باقاعدہ ریاستی تعطیلات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد وہ امریکا کی دوسری ریاست بن گئی ہے جہاں دونوں بڑی اسلامی عیدوں کو ریاستی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے پیر کے روز اس قانون پر دستخط کیے۔ اس سے قبل ریاست واشنگٹن نے 2025 میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی تعطیلات کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ درِ فشاں کے انگریزی لہجے پر شدید تنقید، صنم سعید ٹرولرز کے خلاف بول پڑیں

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاستی تعطیلات کی فہرست میں شامل کیے جانے سے خودکار طور پر سرکاری دفاتر، عدالتوں، اسکولوں یا نجی کاروباروں کی بندش لازم نہیں ہوتی۔

تاہم کیلیفورنیا کے سرکاری ملازمین دونوں عیدوں کی مناسبت سے پہلے سے دستیاب پےڈ ٹائم آف استعمال کرسکیں گے۔ اسی طرح سرکاری اسکولوں کے طلبہ عید منانے کے لیے غیر حاضر ہونے کی صورت میں ریاستی قانون کا حوالہ دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے پاس گھر تھا نہ پیسے، ثمینہ احمد نے سہارا دیا‘، ثانیہ سعید کا جذباتی انکشاف

رپورٹ کے مطابق مقامی اسکول ڈسٹرکٹس اپنی کمیونٹی کی ضرورت اور مطالبے کو دیکھتے ہوئے عید کے موقع پر پورے ڈسٹرکٹ کے لیے چھٹی کا اعلان بھی کرسکتے ہیں تاہم ریاست بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے ایک ہی دن چھٹی لازمی نہیں کی گئی۔

کیلیفورنیا میں 10 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں۔ عیدین کو ریاستی تعطیلات کی فہرست میں شامل کرنے کو مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم علامتی اور انتظامی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے سرکاری کیلنڈر میں اسلامی تہواروں کو بھی باضابطہ جگہ مل گئی ہے۔

عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ اب کیلیفورنیا کی ان ریاستی تعطیلات میں شامل ہوگئی ہیں جن میں دیگر مذہبی و ثقافتی مواقع، جیسے دیوالی اور قمری نیا سال، بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی