عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد 4148 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














