اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی صورتحال اور جاری سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور آئندہ ہونے والی سفارتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور قریبی رابطہ کاری اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر خلیل ہاشمی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp