نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں چینی کی قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting of the Cabinet Committee for the Export of Surplus Sugar today.
The meeting finalized modalities for 200,000 MT of sugar export and approved a Monitoring Committee for regular check… pic.twitter.com/wmvplAHcRn
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 29, 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا امور فوری طور پر مکمل کرتے ہوئے برآمدی عمل کو تیز کیا جائے تاکہ چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کو سہارا دینے کے ساتھ زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کیا جا سکے اور ملکی صارفین کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے دیگر متعلقہ حکام اور شراکت داروں نے شرکت کی۔














