پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، ڈیزل 2 روپے 73 پیسے جبکہ پیٹرول 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بھی 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp