کالام: چیئر لفٹ میں پھنسے 4 افراد کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

منگل 29 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات کے علاقے کالام میں چیئر لفٹ میں پھنسے 4 افراد کئی گھنٹے کی مشکل صورتحال کے بعد بحفاظت نکال لیے گئے۔

ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے مشترکہ آپریشن کے ذریعے چاروں افراد کو ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چیئر لفٹ میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ سوار تھے، جنہیں ضروری ریسکیو آلات کی مدد سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا، جبکہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد نے تعاون کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp