پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی کپتانی محمد حارث کے سپرد کردی

ہفتہ 24 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ مینز ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان کردیا، شاہینز کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے سپرد کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستان شاہینز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

محمد حارث اب تک 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 14 سے23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

محمد حارث کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم میں عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللہ،  کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز کے کھلاڑی 4 جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگنے والے کیمپ میں شامل ہوں گے، جس کے بعد ٹیم 12 جولائی کو سری لنکا روانہ ہو گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان شاہینز اپنے ابتدائی میچز 14 جولائی کو نیپال کے ساتھ، 16 جولائی کو بھارت کے ساتھ اور 18 جولائی کو سری لنکا کے ساتھ کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں