ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کولمبو میں آمنے سامنے

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبو میں جاری ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آگئے، بھارت اے کے کپتان یش دھل نے ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان محمد حارث کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل کپتان محمد حارث، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز، ارشد اقبال اور صفیان مقیم کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی تھی، سرلنکا اے 323 رنز کا ہدف پورا نہ کر سکی اور 46 اوورز کے دوران 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے سری لنکا میں کھیلے جانے والے مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جب کہ بھارت ایک زبردست مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں پہنچا ہے۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کو 60 رنز اور دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو 51 رنز سے شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں