پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران خریداری کا رجحان دیکھا گیا جہاں انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔
دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,207.88 پوائنٹس یعنی 0.71 فیصد اضافے کے بعد 170,808.28 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔
اٹک ریفائنری، حب پاور، ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم، پاکستان آئل فیلڈز، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک جیسے انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے نمایاں شیئرز میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
Market is up at midday 🚀
⏳ KSE 100 is positive by +1411.48 points (+0.83%) at midday trading. Index is at 171,011.89 and volume so far is 75.51 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/1y9681vJ8k— Investify Pakistan (@investifypk) September 30, 2026
دوسری جانب وزارت خزانہ نے منگل کو پاکستان کے لوکل کرنسی بانڈ مارکیٹ کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان جاری کیا ہے۔
یہ اقدام آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگرام کے تحت مارکیٹ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے، ثانوی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھانے، سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنے، حکومتی قرض گیری کو زیادہ قابلِ پیش گوئی بنانے اور روپے میں جاری سیکیورٹیز سے متعلق قانونی، ٹیکس اور مالیاتی مارکیٹ کے ڈھانچے میں اصلاحات کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس اضافہ
واضح رہے کہ منگل کو عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتامی مرحلے میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔
بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 825.22 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی سے 169,600.41 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹوں میں بھی بدھ کو بانڈز پر دباؤ دیکھا گیا اور عالمی بانڈ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرکاری قرض گیری، نئی بانڈز کی زیادہ سپلائی اور افراط زر میں اضافے کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مجموعی طور پر نسبتاً مثبت رجحان برقرار رہا۔
ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا وسیع انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 0.2 فیصد بڑھا، جبکہ جاپان کا نکی 0.9 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی بھی اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا رہا۔














