حکومت کی نااہلی، تھرپارکر میں آر او پلانٹ برسوں سے بند، مقامی شہری بیڈ گورننس سے پریشان

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں فنڈز کی عدم فراہمی اور انتظامی غفلت کے باعث پینے کے صاف پانی کا بحران شدید تر ہو گیا ہے۔ گاؤں سارنگ صوبیدار میں نصب آر او (RO) پلانٹ گزشتہ کئی برس سے مشینری کی خرابی اور آپریٹر کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مکمل طور پر بند پڑا ہے۔ فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث اس پلانٹ کی مرمت ممکن ہو سکی ہے، نہ ہی اسے فعال کیا جا سکا ہے، جس سے حکومت کی جانب سے صحرائی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے دعوؤں کا پول کھل گیا ہے۔

اس حوالے سے آر او پلانٹ کے آپریٹر اور چوکیدار کا کہنا ہے کہ شاید حکومت کی جانب تو ہماری تنخواہیں جاری ہوتی ہیں ، مگر وہ تنخواہ ہم تک نہیں پہنچتی، شاید سرکاری آفس والے کھا جاتے ہیں۔ تنخواہیں اور فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے آر او پلانٹ خراب اور بند پڑے ہیں۔

اس سنگین صورتحال کے باعث گاؤں سارنگ صوبیدار اور اس کے گردونواح کے دیہاتوں کے ہزاروں مکین میٹھے اور صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ شدید گرمی اور صحرائی حالات میں دور دراز سے پانی لانے یا مضرِ صحت کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں، جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp