پاکستان کے حملوں میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ ، وزارت اطلاعات نے ویڈیو جاری کردی

جمعرات 1 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد ٹھکانوں اور کیمپوں کو فضائی حملوں میں تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کے 2 ٹھکانوں پر فضائی حملے، 22 فتنۃ الہندوستان ہلاک

وزارت اطلاعات و نشریات ک جانب سے جاری ویڈیو کلپ میں دکھائے گئے شواہد کے مطابق افغانستان کے علاقے کنڑ اور ہلمند میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد ٹھکانوں اور کیمپوں کو ڈرون اور فضائی حملوں کے ذریعے درست نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

بیان کے مطابق فضائی حملوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں میں بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ضلع گرمسیر میں بی ایل اے کے مبینہ میڈیا آپریشنز مرکز کو یکم اکتوبر کی صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر کی گئی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی میں میڈیا سرگرمیوں کے ذمہ دار سمجھے جانے والے کمانڈروں شیروان، حذیفہ، فاروق اور حضرت بلوچ سمیت 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp