کراچی: پی ٹی آئی کے مزید 6 یو سی چیئرمینز کی پارٹی رکنیت منسوخی کے لیے نوٹس جاری

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 11 رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید 6 چیئرمینز کی پارٹی رکنیت منسوخی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ جعفر الحسن کے مطابق 6 اراکین میں صدر ٹاؤن یوسی 6 سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹاؤن سے ملک اختر اور فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں۔

جعفر الحسن کے مطابق تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے، یاد رہے اس سے قبل 11 چیئرمینز کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کرکے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں