ڈراما سیریل ’درِ نجات‘ میں زریاب کی رکشہ سواری اور عام بازار میں شاپنگ پر دلچسپ تبصرے

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈراما سیریل ’درِ نجات‘ کی قسط 21 میں پرتعیش زندگی گزارنے والی زریاب (درفشاں ) کا متوسط طرزِ زندگی کا سامنا ناظرین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا۔ رکشے کے سفر اور عام لان کی خریداری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

معروف مصنفہ عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈراما سیریل ’درِ نجات‘ زریاب، زمیل اور ابوبکر کے پیچیدہ رشتوں کے گرد گھومتا ہے۔

ابوبکر سے شادی کے بعد جب زریاب حیدرآباد پہنچتی ہے تو ایک جذباتی ردعمل کے بعد اسے اس کی ساس خوش بخت کی دیکھ بھال میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

خوش بخت اس کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری سنبھالتی ہے اور اسے نئے اور مختلف ماحول میں ڈھلنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور اداکارہ درفشاں سلیم شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

ڈرامے کی قسط 21 میں دکھایا گیا کہ خوش بخت اسے ایک مقامی کلینک لے جاتی ہے، جہاں زریاب کے پاؤں کی چوٹ پر ٹیٹنس کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔

اس کے بعد دونوں خواتین ایک قریبی بازار کا رخ کرتی ہیں، جہاں زریاب اپنے پسندیدہ برانڈڈ کپڑوں کے بجائے عام لان کا کپڑا خریدتی ہے۔

اس دوران وہ پہلی بار رکشے میں سفر کرتی ہے، جو اس کے لیے ایک حیران کن تجربہ ہوتا ہے کیونکہ وہ روزمرہ کی اس عام زندگی سے قطعی ناواقف تھی۔

سسرالیوں کی شفقت اور ابوبکر کے رویے میں تبدیلی

زریاب کو سب سے زیادہ حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ اسے ابوبکر کے خاندان کی طرف سے بے پناہ شفقت ملتی ہے۔

طرزِ زندگی اور رہن سہن میں واضح فرق کے باوجود وہ اس کے ساتھ انتہائی پیار اور تحمل سے پیش آتے ہیں۔

ان کا یہ مثبت رویہ زریاب کو ماضی کے پرتعیش ماحول اور آرام و سکون سے ہٹ کر اس نئے خاندان کو ایک بالکل مختلف زاویے سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

اس قسط میں زریاب اور ابوبکر کے درمیان پائی جانے والی کشمکش کو بھی دوبارہ اجاگر کیا گیا۔

زریاب نے پہلے ابوبکر پر یہ الزام لگایا تھا کہ اس نے صرف پیسوں کے لیے اس سے شادی کی ہے، لیکن اب ابوبکر کا عملی رویہ اس کے ان تمام شکوک و شبہات کو چیلنج کر رہا ہے۔

دوسری طرف، خوش بخت کی مسلسل محبت اور دیکھ بھال کی کوششیں دونوں خواتین کو ایک دوسرے کے مزید قریب لا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دھوم، ’زریاب نے بالآخر غریبی دیکھ ہی لی‘

زریاب کی عام سی شاپنگ اور رکشے کی اس غیر معمولی سواری نے ناظرین کے درمیان ایک نئی بحث چھیر دی ہے اور وہ اس زندگی کو قریب سے دیکھ کر بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈراما ’دارالنجات‘ کی کہانی سے ازدواجی زندگی کا سبق، حنا پرویز بٹ نے میاں بیوی کو کیا مشورہ دیا؟

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس آؤٹنگ پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ایک ناظر نے تبصرہ کیا کہ زریاب نے بالآخر مڈل کلاس زندگی کا تجربہ کر ہی لیا، جبکہ دوسرے نے مذاق میں لکھا کہ اس نے آخرکار غریبی کو اتنی قریب سے دیکھ لیا ہے۔

ایک اور مداح نے اس جوڑی کے باہر جانے کے انداز کو سراہتے ہوئے ساس اور بہو کی اس جوڑی کو انتہائی کیوٹ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ