بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ بدل ڈالی

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے منگل کے روز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا باب رقم کر دیا۔ وہ ایک ہی ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے 9 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں اننگز میں بالترتیب ففٹی اور سینچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر ڈینس لنڈسے کا طویل عرصے سے قائم ریکارڈ اپنے نام کیا۔ لنڈسے نے 1966ء میں آسٹریلیا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں 50 سے زائد رنز بنانے کے علاوہ وکٹوں کے پیچھے 8 شکار کیے تھے۔ لٹن داس نے افغانستان کے بلے باز اکرام علی خیل کا کیچ پکڑ کر لنڈسے کا یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی نشانے پر

لٹن داس اب ایک ہی ٹیسٹ میچ میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ شکار کرنے کے عالمی ریکارڈ کے بھی بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ فی الوقت یہ ریکارڈ انگلینڈ کے جیک رسل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور بھارت کے رشبھ پنت کے پاس مشترکہ طور پر ہے، جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 11، 11 شکار کر رکھے ہیں۔ لٹن داس کو ان کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 2 اور توڑنے کے لیے 3 شکار درکار ہیں۔

تجربہ کار وکٹ کیپر نے لنچ سے کچھ دیر قبل عبادت حسین کی گیند پر اکرام علی خیل (33 رنز) کا ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ تھاما۔ اس یادگار کیچ سے قبل بھی وہ میچ کے دوران وکٹوں کے پیچھے کئی بہترین کیچز اور اسٹمپنگز کر چکے تھے۔

بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی

لٹن داس نے نہ صرف وکٹ کیپنگ بلکہ بلے بازی میں بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 53 اور دوسری اننگز میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 479 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش نے 478 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز 372 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

افغانستان کی جدوجہد جاری

زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے 85.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے ہیں۔

صدیق اللہ اٹل 235 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 70 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ رحمت شاہ نے 51 رنز کا تعاون فراہم کیا، جنہیں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر عبادت حسین نے آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ شاہد اللہ نے 19 اور اکرام علی خیل نے 33 رنز بنائے۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی 20 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے جبکہ عصمت عالم صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش باقی ماندہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے، جبکہ افغانستان کو میچ بچانے یا ہدف تک پہنچنے کے لیے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں