پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2401 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر اضافے کے بعد 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔












