جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس حسن اظہر رضوی نے وفاقی آئینی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی پروقار تقریب وفاقی آئینی عدالت کے احاطے میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس عامر فاروق نے نئے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں آئینی عدالت کے جج صاحبان، سینئر عدالتی افسران، عملے اور لاء افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ یہ تقرری وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان کے غیر ملکی دورے کے باعث عمل میں آئی ہے۔ چیف جسٹس امین الدین اس وقت آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp