جی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں وکلا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے وکلا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات میں مظلوم بچوں کے لیے آواز اٹھانا انسانیت کے زندہ ہونے کی علامت ہے۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ظالموں کے خلاف کھڑے ہونے سے وکلا کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
ملتان میں گاڑی سے بچے جو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا وکلاء نے خوب تشدد کا نشانہ بنایا pic.twitter.com/tnibkcjtcl
— Adil Nizami (@AdilNizami10) October 20, 2026
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کے خلاف آواز اٹھانا قابلِ تحسین ہے جبکہ بعض صارفین نے مطالبہ کیا کہ مقتول بچے کو قرآن و سنت کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے اور ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ یتیم مزدور نے بات نہ مانی تو ملتان میں شہری نے گاڑی چڑھا دی، دلخراش ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکے کا تعاقب کرنے اور اسے گاڑی سے کچلنے کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔
واقعے نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی جہاں صارفین نے مطالبہ کیا کہ مقدمے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، شواہد کی روشنی میں ذمہ دار کا تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔








