ملتان میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 15 سالہ یتیم لڑکے کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں لڑکے کا تعاقب کرنے اور اسے گاڑی سے کچلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
ملتان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقع کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی #Multan pic.twitter.com/UjYFQYdUkG
— Fasih Ullah (@fasih59) October 19, 2026
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے ریاست اس واقعے کے ذمہ دار کو سزا دلوانے کے لیے یقینی اقدامات کرے گی۔
امید ہے کہ ریاست اسے سزا ضرور دلوائے گی…!
ملتان کے یتیم خانے سے کام کے لیے بھیجے جانے والے لڑکے کو ٹھیکیدار نے کار سے کچل کر مار ڈالا
15 سالہ لڑکا ٹھیکیدار کے روکنے پر نہیں رکا تو ملزم نے کار اس کے پیچھے لگا دی اور ایک دیوار سے لگا کر کچل دیا
شاندار بنگلوں دے کسی… pic.twitter.com/a3xVgw52AJ— Ather Salem® (@AthSal01) October 19, 2026
شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ پاکستان کا امیر طبقہ اس قدر بے حس اور ظالم ہو چکا ہے کہ اسے یقین ہوتا ہے کہ وہ ہر جرم کرکے بھی قانون کی گرفت اور سزا سے بچ نکلے گا۔
مُلتان میں ظُلم کی انتہا
ایک ظالم مالک نے اپنے پندرہ سال کے مُلازم کو پیچھا کرکے کُچل کے ہلاک کردیا۔
اتنا ظالم اور بدبخت امیر طبقہ ہے پاکستان کا، کیُونکہ اُنہیں یقین ہوتا ہے کہ ہر جُرم سے بچ جائینگے
یہاں بھی بچے کے والدین کو دو چار لاکھ دے کے یہ گھر چلا جائے گا۔ pic.twitter.com/nhztCwKXbK— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) October 19, 2026
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول لڑکے پر چوری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں لڑکے کے تعاقب اور گاڑی کی ٹکر سے متعلق مناظر کی جانچ کی جارہی ہے۔
سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق مقتول ایک این جی او کے زیرانتظام یتیم خانے میں رہائش پذیر تھا۔ اسے تقریباً سات روز قبل الیکٹریشن کا کام سیکھنے کے لیے ملزم توقیر کے پاس بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: مندر میں پوجا کرتی کم عمر بچی سے شرمناک حرکت، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل، ملزم گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف عمارتوں میں بجلی کی تنصیبات کے ٹھیکے لیتا تھا اور اس سے قبل بھی یتیم خانے کے بچے اس کے پاس تربیت حاصل کرتے رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکے کے کام چھوڑ کر وہاں سے چلے جانے پر اس کا تعاقب کیا گیا اور مبینہ طور پر گاڑی اس پر چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب مقتول کی میت اس کے چچا اور ماموں مظفرگڑھ لے گئے ہیں۔











