جیسی آئزنبرگ کی میوزیکل کامیڈی فلم ’دی ڈیبیو‘ کی اسکریننگ کے ساتھ 70ویں لندن فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیان مور کی مرکزی اداکاری سے سجی اس فلم نے فیسٹیول کی اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا، جبکہ یوکرینی فلم ساز سرگئی لوزنیتسا کی فلم ’امپیریئم‘ نے بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹمین کی زندگی پر مبنی فلم ’آرٹیفیشل‘ لندن فلم فیسٹیول میں پیش
اداکار اور فلم ساز جیسی آئزنبرگ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی میوزیکل کامیڈی فلم ’دی ڈیبیو‘ میں مرکزی کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیان مور کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا۔ انہوں نے جولیان مور کو دنیا کی بہترین اداکارہ قرار دیا۔
فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار جیسی آئزنبرگ نے میڈیا سے ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر منظر جولیان مور کی اداکاری کی صلاحیتوں اور ان کے منفرد انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریر کیا۔
Julianne Moore says Jesse Eisenberg’s #TheDebut was “one of the best scripts I’ve ever read in my life.”
The film closes the #BFILondonFilmFestival tonight. pic.twitter.com/ZaBuxPVpFP
— The Hollywood Reporter (@THR) October 18, 2026
فلم میں جولیان مور نے مونا کا کردار ادا کیا ہے، جو نیو جرسی میں رہنے والی ایک شرمیلی گھریلو خاتون ہے۔ اسے اس وقت خوشی کا غیر معمولی موقع ملتا ہے جب اسے مقامی تھیٹر کے ایک میوزیکل ڈرامے میں کردار مل جاتا ہے۔
زندگی میں کسی کمی کو پورا کرنے کی خواہش اسے اس تجربے کی جانب راغب کرتی ہے، جہاں اسے زندگی کا نیا مقصد اور لوگوں سے تعلق کا احساس ملتا ہے۔
مزید پڑھیں: ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی
جولیان مور کے مطابق، مونا اپنی زندگی میں کسی ایسی چیز کی تلاش میں آگے بڑھتی ہے جس کی اسے ضرورت ہے، اور بالآخر یہی سفر اسے اپنی ذات اور ایک ایسی برادری سے جوڑ دیتا ہے جو اس کے لیے نہایت قیمتی ثابت ہوتی ہے۔
یہ فلم جیسی آئزنبرگ کی بطور ہدایت کار تازہ کاوش ہے، اس سے قبل وہ فلم ’اے ریئل پین‘ کے اسکرین پلے پر بافٹا ایوارڈ جیت چکے ہیں، ’دی ڈیبیو‘ میں 7 اصل گانے بھی شامل ہیں، جو خود آئزنبرگ نے لکھے ہیں۔
Actor-filmmaker Jesse Eisenberg said he wrote the lead role in his musical comedy “The Debut” with Julianne Moore in mind, praising the Oscar-winning star as “the greatest actress in the world” as the film closed the London Film Festival. https://t.co/vSeBf5bYwO
— Interaksyon (@interaksyon) October 20, 2026
یہ گانے فلم کے فرضی اسٹیج ڈرامے ’نوزی نیبرز‘ کا حصہ ہیں، جو 1990 کی دہائی کے انداز سے متاثر ایک ہلکا پھلکا میوزیکل ہے، اس کی کاسٹ میں فلم ’دی لٹل مرمیڈ‘ کی اداکارہ ہیلے بیلی بھی شامل ہیں۔
آئزنبرگ نے کہا کہ انہیں گیت لکھنے اور میوزیکل تھیٹر کے لیے موسیقی تخلیق کرنے سے محبت ہے اور انہوں نے یہ گانے پوری سنجیدگی اور لگن سے لکھے۔
فلم میں مونا کو اسٹیج پر ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ڈرامے کے ہدایت کار جیری، کا صبر آزمایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی
جیری کا کردار اداکار پال گیا میٹی نے نبھایا ہے، جو فلم ’دی ہولڈ اوورز‘ میں اپنی اداکاری کے لیے معروف ہیں۔
بعد ازاں مونا اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میتھڈ ایکٹنگ کے طریقے کو حد سے زیادہ اپنانے لگتی ہے۔
جیسی آئزنبرگ کے مطابق، جولیان مور نے مونا کے کردار کو جس انداز میں پیش کیا، اس نے انہیں ایک غیر روایتی اور منفرد فلم بنانے کا موقع دیا، جو حقیقت سے مکمل طور پر کٹی ہوئی محسوس نہیں ہوتی۔










