نیٹ فلکس پاکستانی ڈراموں کے لیے کتنا ضروری ہے؟ جانیے عروہ حسین کی رائے

منگل 20 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کو ‘آپ کی عزت’ میں عروہ حسین کی اداکاری پسند آئی ہے تو اس کا موازنہ نیٹ فلکس سے ہرگز نہ کیجیے گا کیونکہ اداکارہ کو یہ موازنہ ‘فضول’ لگتا ہے اور وہ نہیں سمجھتیں کہ اسٹریمنگ سروس پاکستانی ڈراموں سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین کی ’آپ کی عزت‘ میں اداکاری کے چرچے، شوبز شخصیات بھی تعریف پر مجبور

اپنے کردار بینا کے لیے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کرنے والی عروہ نے یہ تبصرے ملیحہ رحمان کے شو میں شرکت کے دوران کیے۔

عروہ کا کہنا تھا کہ بہت سے تبصرہ نگار نیک نیتی کے باوجود اکثر کسی اچھے پروجیکٹ کو بیان کرنے کے لیے ’نیٹ فلکس کوالٹی‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بہت فضول لگتا ہے۔ ہم اس سے بہتر کر رہے ہیں۔ یہ صرف اس لیے ہے کہ ایک پورٹل یا ایپ آئی اور اس نے چند سال کام کیا کہ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیٹ فلکس کو اب پتا بھی ہے کہ وہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو کہانیاں سنا رہے ہیں اور جو معیار دکھا رہے ہیں ہمیں کسی نیٹ فلکس کی ضرورت نہیں ہے اور ویسے بھی ہم اپنا موازنہ اس سے کیوں کر رہے ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کہانی پر ’گلیمر‘ کو ترجیح نہیں دیتی جو ان کے نزدیک کسی بھی پروجیکٹ کی ’روح‘ ہے۔

مزید پڑھیے: عروہ حسین کی زبردست اداکاری، ڈراما سیریل’آپ کی عزت‘ کا دھماکے دار سین سوشل میڈیا پر وائرل

‘آپ کی عزت’ کی مثال دیتے ہوئے عروہ نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بغیر کسی دکھاوے کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

عروہ کے یہ تبصرے اس بحث میں تازہ اضافہ ہیں جو کافی عرصے سے انڈسٹری میں جاری ہے جس میں فیصل قریشی، شمعون عباسی اور اسامہ خان جیسے فنکار اپنی اپنی رائے دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فرحان سعید نے شادی کی 9ویں سالگرہ پر عروہ حسین کے لیے گانا ریلیز کردیا

واضح رہے کہ جولائی میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بھی اعلان کیا تھا کہ حکومت نیٹ فلکس اور دیگر عالمی اسٹریمنگ کمپنیوں سے علاقائی فریم ورک کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمر رسیدہ افراد پرانی یادیں مختلف انداز میں کیوں بیان کرتے ہیں؟ جانیے حیران کن وجہ

لاہور میں غیر ملکی شہریوں سے سائبر فراڈ کرنے والے 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار

شکاگو ایئرپورٹ پر طوطے کا ہنگامہ، مسافروں کو چونچیں مارنے لگا

نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے مشاورت کا فیصلہ، الیکٹرک اور بڑی گاڑیوں پر ٹیکسوں میں ردوبدل کی تجویز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مالدیپی صدر ڈاکٹر معیزو سے اہم ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ویڈیو

ملتان میں وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا واقعہ، یتیم خانے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھ گئے

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کیا ذمہ داری سونپی، سہیل آفریدی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے کے واقعے کے وقت کیا ہوا؟

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟

حوثی باغیوں کا فتنہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرہ