پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی ڈراما سیریل ’آپ کی عزت‘ میں شاندار اداکاری نے ناظرین کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات کو بھی متاثر کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’آپ کی عزت‘ کی عروہ حسین نے بینا کا کردار ادا کیا، 15ویں اور 16ویں اقساط میں انہوں نے اپنے شوہر تبش کے سامنے برسوں سے دل میں جمع تکلیف اور دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن اسکرین رونے کے پیچھے کیا راز ہے؟ ماورا حسین نے جذباتی مناظر کے پیچھے چھپی حقیقت بتادی
ڈرامے کی کہانی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو جذباتی نظراندازی اور باہمی احترام کے فقدان کے باعث مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے، بینا بالآخر اپنے شوہر تبش کا سامنا کرتی ہے اور اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتی ہے۔
بینا اپنے شوہر کی مذہبی منافقت پر سوال اٹھانے کے ساتھ ساتھ برسوں سے جاری جذباتی نظراندازی اور ناروا سلوک پر بھی بات کرتی ہے۔
View this post on Instagram
قسط نشر ہونے کے فوراً بعد کئی شوبز شخصیات نے سماجی رابطوں کے ذریعے عروہ حسین کی پرفارمنس کو سراہا۔ ان کے شوہر فرحان سعید نے بھی اپنی اہلیہ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین کی زبردست اداکاری، ڈراما سیریل’آپ کی عزت‘ کا دھماکے دار سین سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنی بہن عروہ حسین کی پرفارمنس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے عروہ حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’مکالموں کی ادائیگی انتہائی طاقتور ہونے کے باوجود نہایت سادہ اور درست تھی۔‘
اداکارہ زلے سرحدی، یمنیٰ زیدی، زارا نور عباس اور عائشہ عمر نے بھی اپنی سماجی رابطوں کی کہانیوں میں عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری کو سراہا۔
ڈرامے کی ہدایت کاری سیف حسن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔














