امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پانا انتہائی مشکل ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ امن معاہدہ طے پانا انتہائی مشکل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنا انتہائی مشکل امر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، اس وقت تک ایران پر اقتصادی دباؤ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے تیل بردار جہاز میں دھماکا، امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی برآمدات جاری

ادھر، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا کو بتایا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک واشنگٹن تہران کی شرائط کو تسلیم نہیں کر لیتا۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان اور قطر کے توسط سے دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ’ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں