پاکستان میں برفانی تیندووں کی تعداد کم ترین سطح پر، ‘ملک میں صرف 167 تیندوے رہ گئے’

جمعہ 23 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی فاسٹ یونیورسٹی میں برفانی چیتے کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور ایبیک ٹیلیبالائیف (Mr. Aibek Tilebaliev) نے خصوصی شرکت کی، جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک ہوئی۔

سیمینار کا مقصد پاکستان میں برفانی چیتے کی بقا کو لاحق خطرات، اس کے قدرتی مسکن کے تحفظ اور نوجوان نسل میں اس نایاب جنگلی جانور کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان میں برفانی چیتوں کی تعداد تقریباً 167 رہ گئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں، گلیشیئرز کے پگھلنے اور قدرتی مسکن میں تبدیلی کے باعث برفانی چیتے خوراک کی تلاش میں انسانی آبادیوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سیمینار میں شریک نوجوانوں اور دیگر شرکا نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برفانی چیتے کے تحفظ اور اس نایاب نسل کی بقا کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ برفانی چیتے کے قدرتی مسکن کو محفوظ بنانے اور انسانوں اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم کے واقعات میں کمی لانے کے لیے بالخصوص مقامی آبادیوں میں آگاہی پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب برفانی چیتے خوراک کی تلاش میں انسانی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اور مویشیوں کا شکار کرتے ہیں تو مقامی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں برفانی چیتوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

شرکا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برفانی چیتے کی بقا، اس کے قدرتی مسکن کے تحفظ اور مقامی آبادیوں کے تعاون سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، تاکہ اس نایاب نسل کو معدوم ہونے سے بچایا جاسکے اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی محفوظ رکھا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں