بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک وانواتو کے ساحل کے قریب ہفتے کے روز 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔
بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سینٹر نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ، 36 ہزار گھر انے بجلی سے محروم
سینٹر کے مطابق، زلزلے کی شدت کا ابتدائی تخمینہ 7.2 لگایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں نظرثانی کرتے ہوئے اسے 6.9 قرار دیا گیا۔
اس سے قبل وانواتو کے محکمہ ارضیاتی خطرات نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو خبردار کیا تھا کہ وہ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں اور بلند علاقوں میں پناہ لیں۔
🚨 BREAKING: POWERFUL EARTHQUAKE ROCKS VANUATU! 🌊
A magnitude 6.9 quake struck beneath the Pacific Ocean after initially registering 7.2.
⚠️ A tsunami threat message warned of potentially dangerous waves within 300 km of the epicentre.
No casualties confirmed. pic.twitter.com/H5xosaku2B
— The Raw Wire 🚨 (@TheRawWire) October 24, 2026
امریکی جیولوجیکل سروے یعنی یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلے کا مرکز جزیرے سانتو کے علاقے پورٹ اولری سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
ادارے نے اسی علاقے کے قریب 6.3 شدت کے ایک دوسرے زلزلے کی بھی اطلاع دی۔
وانواتو کے سابق وزیراعظم الاتوئی اسماعیل کلساکاؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں بتایا کہ علاقے میں زلزلے کے بعد جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 22 سال بعد آتش فشاں پھٹ گیا، 11ہزار افراد کا انخلا، سونامی کی وارننگ جاری
ان کے مطابق، ہفتے کے روز مجموعی طور پر 5 زلزلے آئے، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں، اپنی حفاظت یقینی بنائیں اور متعلقہ ایپس کے ذریعے تازہ ترین اطلاعات باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ وانواتو میں زلزلے آنا معمول کی بات ہے، یہ جزیرہ نما ملک بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا سے بحرالکاہل کے وسیع علاقے تک پھیلا ہوا ہے اور جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرگرمی کے باعث زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں اکثر رونما ہوتی ہیں۔











