اردن کے چرچ میں جنازے کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 34 زخمی، پاکستان کا اظہارِ افسوس

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اردن کے جنوبی علاقے کرک کے ایک چرچ میں جنازے کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اردن کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعے کو کرک گورنری کے گاؤں حمود میں واقع یونانی آرتھوڈوکس چرچ میں پیش آیا، جہاں لوگ جنازے میں شریک تھے۔ مسلح افراد گاڑی سے اترے اور وہاں موجود افراد پر فائرنگ کردی، جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اردن کے محکمۂ پبلک سکیورٹی کے سربراہ نے 7 افراد کی ہلاکت اور 34 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ زخمیوں میں سے 27 اسپتالوں میں زیرِ علاج تھے۔

حکام نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں عیسائی برادری ایک بار پھر نشانے پر، چرچ پر حملہ اور توڑ پھوڑ

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اردنی حکام نے واقعے کے بعد تحقیقات اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

پاکستان کی جانب سے حملے کی مذمت

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اردن کے کرک گورنری میں چرچ کے اندر جنازے کی تقریب پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

بیان کے مطابق پاکستان نے اردن کی حکومت اور برادر عوام، خصوصاً جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں اردن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر نوعیت کی سخت مذمت کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟