کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے ’آزاد فلسطین‘ کے نعرے لگا دئیے

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا میں منعقدہ معروف میوزک فیسٹیول ’ہیپ ہاپ ال پارک‘ کے دوران کولمبین رَیپر چیلو ہاپ نے اپنا نیا گانا پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ نے ایسٹرل بیس کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ’ایناٹومیا‘ پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی رَیپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں ’پالسٹینا لیبرے‘ (آزاد فلسطین) اور ’افویرا لو کہ نو پرٹینیسے‘ (جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر نکالو) کے شدید نعرے لگائے۔ اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

عوامی مظاہرے کے دوران کولمبین فنکارہ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بدحالی بے نقاب، 627 اسکول غیرفعال، 11 پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں