بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کے احکامات سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تینوں بہنوں کی نظر بندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ، عمران خان کی بہنوں پر مقدمہ درج

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا تھا، تاہم درخواست میں انہیں فریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل رانا مدثر عمر نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ اس معاملے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم آڑے آئیں گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ عدالت درخواست میں کی گئی استدعا سے تجاوز کرتے ہوئے کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی سی لاہور نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا تھا۔

مزید پڑھیں: غیرضروری درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت نے عمران خان کی بہنوں پر جرمانہ عائد کردیا

درخواست گزار کے مطابق نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے باوجود تینوں بہنوں کو رہا نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ہوم سیکریٹری کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟