غیرضروری درخواست کیوں دائر کی؟ عدالت نے عمران خان کی بہنوں پر جرمانہ عائد کردیا

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں کو 10 ہزار روپے ہرجانے کا حکم سنادیا۔

عمران خان کی بہنوں نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں قائد تحریک انصاف کی تبدیلی کی افواہیں ’مائنس عمران‘ کے خواہشمند پھیلا رہے ہیں، علیمہ خان

عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نے 2 دسمبر کو عدالت میں درخواست دائر کی، جس پر جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو 3 دسمبر کو طلب کیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے بغیر ہی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات کروا دی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ جب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا مؤقف سامنے رکھا تو عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ملاقات کروائی جارہی تھی تو پھر درخواست کیوں دائر کی۔

بعد ازاں عدالت نے غیرضروری درخواست دائر کرنے پر عمران خان کی بہنوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی بہنوں کی درخواست پر سماعت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلی کو زہر دینے کے بعد اگلا نشانہ خود لڑکی تھی، کراچی میں 13 سالہ بچی بازیاب

اسحاق ڈار کی استنبول میں وزرائے خارجہ اجلاسوں میں شرکت

ایئر بی این بی کے چیک آؤٹ قواعد میں بڑی تبدیلی، اب مہمانوں کو کیا سہولت ملے گی؟

مکہ دفاعی معاہدہ ہر اعتبار سے پاکستان کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستانی خواتین کی رائے

مشرقی ایشیا میں سمندری طوفان ‘چامپی’ کے باعث تائیوان میں زندگی مفلوج، 1,000 سے زائد پروازیں اور ٹرین سروس معطل

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدہ ہر اعتبار سے پاکستان کے لیے فائدہ مند ہیں، پاکستانی خواتین کی رائے

مکہ دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کی بنیاد بنے گا، تمام اسلامی ممالک اس میں شامل ہوں، زاہد محمود قاسمی

13 سالہ پی ٹی آئی حکومت: اپر دیر میں بڑے منصوبوں کے محض اعلانات لیکن عملی نتیجہ صفر

کالم / تجزیہ

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ