پاکستان اور بحرین کا دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرین کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان، مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں اہم فیصلے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مشترکہ ترجیحات کے حصول کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں پاکستان اور بحرین کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟