منگل 27 جون کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے 99 پیسے کا ہو گیا جبکہ 26 جون کو ڈالر کی قدر 286 روپے 71 پیسے رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.25 روپے، اماراتی درہم77.86 روپے، قطری ریال 78.50 روپے، کویتی دینار 930.71 روپے اور بحرینی دینار 758.59 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 191 روپے 72 پیسے، کینیڈین ڈالر 217 روپے 83 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 364 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp