پیرا فورس کی گاڑی میرے پروٹوکول کا حصہ نہیں تھی، معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے، ثاقب چدھڑ

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے کہا ہے کہ پیرا فورس کی گاڑی ان کے پروٹوکول میں شامل نہیں تھی بلکہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں جا رہی تھی، اس لیے غلط فہمی کی بنیاد پر یہ معاملہ پیش آیا، جس کی باقاعدہ انکوائری ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال ہراسگی کیس: جے آئی ٹی نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو بے قصور قرار دے دیا

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کی جانب سے ثاقب چدھڑ سے سوال کیا گیا کہ ڈی سی جھنگ آپ کے پروٹوکول کی وجہ سے فارغ کردیے گئے ہیں، اس پر کیا کہنا چاہیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پیرا فورس کی گاڑی میرے پروٹوکول میں شامل نہیں تھی بلکہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں نکلی تھی۔ یہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا ہے، اس معاملے کی باقاعدہ انکوائری کرلینی چاہیے۔

ثاقب چدھڑ سے ویڈیو میں پیرا فورس کی گاڑی کے ساتھ اے ڈی سی انفورسمنٹ رب نواز بھوآنہ کی موجودگی سے متعلق بھی سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ جب وہ ریلی میں پہنچے تو وہاں انتظامیہ کے دیگر لوگ بھی موجود تھے، جیسا کہ معمول کے مطابق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس معاملے پر کارروائی کے فیصلے سے متعلق سوال پر ثاقب چدھڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہماری رہنما ہیں، ہماری وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے کچھ سوچ کر فیصلہ کیا ہوگا، اس کارروائی کے پیچھے بھی بہت سی دوسری وجوہات ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تھل جیپ ریلی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے غیرمعمولی پروٹوکول کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو عہدہ سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟