حیدرآباد شہر میں علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک زیرِ تعمیر سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبوں کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور انجینئرنگ کے معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔
وائرل ویڈیو میں سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے دکھائی دے رہے ہیں جس پر شہریوں نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک تعمیر تو کر دی گئی لیکن کیا بجلی کے کھمبے ہٹانا بھول گئے؟
سندھ حکومت کا کارنامہ۔ pic.twitter.com/BM9J1oQNk3
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 27, 2026
کمال خان نے طنزاً لکھا کہ روڈ کیسے بنائے جاتے ہیں یہ کوئی سندھ گورنمنٹ سے سیکھے۔
روڈ کیسے بنائے جاتے ہیں یہ کوئی سندھ گورنمنٹ سے سیکھے
جیے بھٹو۔ pic.twitter.com/hCN55NVH0D— Kamalkhan (@Kkinsafian) October 27, 2026
کئی صارفین نے کہا کہ کھبے ہٹا کر بناتے سڑک اب جگہ جگہ کھڈے ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران بجلی کے کھمبوں کی منتقلی اور دیگر بنیادی امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو مشکلات اور ممکنہ حادثات سے بچایا جاسکے۔
دوسری جانب ترجمان میئر حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمدار چوک تا اولڈ نیشنل ہائی وے سڑک کا منصوبہ تاحال زیرِ تعمیر ہے۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 162 بجلی کے کھمبے منتقل کیے جانے ہیں جبکہ 27 میں سے 10 بجلی کے فیڈرز کی منتقلی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
حیدرآباد: زیرِ تعمیر سڑک پر بجلی کے کھمبے موجود ہونے کی ویڈیو وائرل
سڑک بنا دی، کھمبے ہٹانا بھول گئے؟ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو پر مئیر حیدرآباد کے ترجمان کی وضاحت
علمدار چوک تا اولڈ نیشنل ہائی وے سڑک تاحال زیرِ تعمیر ہے، ترجمان میئر
منصوبے کے تحت 162 بجلی کے کھمبے منتقل… pic.twitter.com/CRoViPONeN
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) October 28, 2026
ترجمان کے مطابق سڑک کی تعمیر مکمل ہونے اور باقاعدہ افتتاح تک شہری اس سڑک کو آمدورفت کے لیے استعمال نہ کریں۔










