پاکستان نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں ٹونگا کو 1-6 سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں ٹونگا کو 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے 5 میچز میں 3 شکستوں اور 2 ڈرا کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ : پاکستان 3 دن میں 5 میچز کھیلے گا

باکو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 گول اسکور کیے، جبکہ مقبول اور مصطفیٰ نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے اس کامیابی سے قبل اپنے ابتدائی میچ میں گیمبیا کے خلاف 2-4 سے شکست کھائی تھی، جس کے بعد جنوبی سوڈان نے اسے 0-1 سے ہرایا، جبکہ قبرص کے خلاف قومی ٹیم کو 0-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2034: پاکستان 4 لاکھ تک ہنرمند کارکن سعودی عرب بھیجنے کا خواہاں

قومی ٹیم نے بعد ازاں اردن اور نائیجیریا کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں میچز 1-1 سے برابر کیے۔ ان مقابلوں میں بھی کلیم اللہ نے پاکستان کی جانب سے ایک، ایک گول اسکور کیا تھا۔

ٹونگا کے خلاف میچ میں 4 گول کرکے کلیم اللہ نے پاکستان کی پہلی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم اب اپنی کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی، پاکستان کا اگلا مقابلہ بدھ کی شام نیپال سے شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp