اسپین ٹرین حادثہ: صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسپین حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسپین کے صوبے تولیڈو میں 2 ٹرینوں کے ہولناک تصادم پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

پاکستان کے دونوں رہنماؤں نے اس مشکل گھڑی میں حکومت اور اسپین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے سپین میں ٹرین کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان حکومت سپین اور اس کے غمزدہ عوام  کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں اسپین کے شہر تولیڈو میں ٹرینوں کے تباہ کن تصادم پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز، عوام اور بالخصوص حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، جبکہ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس دکھ اور غم کی گھڑی میں اسپین کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسحاق ڈار کا بھی اسپین سے مکمل یکجہتی کا اظہار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اسپین کے صوبے تولیڈو میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسپین میں ٹرینوں کے افسوس ناک تصادم پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں حکومت اور عوامِ اسپین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں اسپین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس سانحے سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئیں، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا