پاکستان نے ترکیہ کے قومی دن کے موقع پر ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ آج 29 اکتوبر کو جمہوریہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
وزارت خارجہ پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ترک حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ نے ترکیہ کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔
Bugün her sene olduğu gibi yine her yerde Atamız ve bayrağımız, kalplerimizde en büyük bayramımızın coşkusu var!
29 Ekim Cumhuriyet Bayramımız kutlu olsun! 🇹🇷
Today, just like every year, Atatürk and our flag are everywhere, and our hearts are filled with the excitement of our… pic.twitter.com/iOl8nSzNgm— QNB Kredi Kartı (@qnbcard) October 28, 2026
ترکیہ کا قومی دن ہر سال 29 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اسی روز 1923 میں ترک قومی اسمبلی نے مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والی نئی ترک ریاست کے نظامِ حکومت کو جمہوریہ قرار دیا تھا۔ اتاترک جمہوریہ ترکیہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور اس دن کو ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔
جمہوریہ کے قیام کا پس منظر پہلی جنگِ عظیم کے بعد کے حالات اور ترکیہ کی جنگِ آزادی سے جڑا ہے۔ سلطنتِ عثمانیہ کی شکست اور اتحادی افواج کی جانب سے علاقوں پر قبضے کے بعد مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں قومی تحریک شروع ہوئی۔ ترک افواج کی کامیابیوں اور 1923 میں معاہدۂ لوزان کے بعد نئی ترک ریاست کی خودمختاری کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی راہ ہموار ہوئی۔ بالآخر 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
🇵🇰🤝🇹🇷 Heartiest Congratulations to the Government and brotherly people of Turkiye 🇹🇷 on the 103rd anniversary of the Republic of Turkiye, wishing them continued peace, progress and prosperity.@MFATurkiye@TC_Disisleri@PakinTurkiye pic.twitter.com/IeKOLakpcL
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 29, 2026
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک مختلف ادوار میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے ہیں اور تجارت، دفاع، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔











