بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 30 لاکھ روپے مقرر

جمعرات 29 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بینکوں کے لیے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب بینکوں کو یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کو فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ اس سے پہلے رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ روپے تھی۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کو اختیارات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، تاہم یہ فیصلہ متعلقہ طریقۂ کار اور ضابطۂ کار کی تکمیل سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

حکومت نے ورچوئل اثاثوں کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp