بی این پی (مینگل) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا

بدھ 28 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی( مینگل) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غوروفکر شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی این پی( مینگل) کے رہنما سردار اختر مینگل اور ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر بلوچستان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر اور پارلیمانی اراکین کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اس اجلاس کے دوران بی این پی نے بلوچستان کو درپیش عمومی مسائل کو حل کرنے میں مبینہ طور پر ناکامی اور وفاقی اداروں کی بلوچستان میں  مداخلت پر وفاقی حکومت سے اظہار ناراضگی کیا۔

پارٹی اجلاس میں اتفاق پایا گیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی ایسا طرزعمل دیکھا گیا۔ اسے بار بار دوہرایا جارہا ہے۔

جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، اس کے بعد ہمارے ساتھ ایک پختہ معاہدہ کیا جاتا ہے۔ جب وہ اقتدار سنبھال لیتے ہیں تو اپنی پوری مدت میں بلوچستان کے مسائل پر چپ سادھ لیتے ہیں اور صرف فائدے اٹھاتے رہتے ہیں۔ اگر حکومت کی کارکردگی خراب ظاہر ہوتی ہے تو الزام تراشی شروع کردیتے ہیں اور پھر اتحاد توڑ دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے غلط اعمال پر اپنا احتساب نہیں کرتے۔

اس کے بعد اگلی حکومت آتی ہے اور یہ چکر دوبارہ پہلے پوائنٹ سے شروع ہوجاتا ہے۔ یہ  سلسلہ یونہی جاری رہتا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس طرزعمل سے تنگ آکر بی این پی (مینگل) اب حکومت سے علیحدگی پر غور کر رہی ہاسے۔ وہ جائزہ لے رہی ہے کہ  اس کا موجودہ اتحاد  کس قدر موثر ثابت ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp