اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں 15.27 فیصد تک بڑا اضافہ

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 15.27 فیصد کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں فی ملین برٹش تھرمل یونٹ 17.2 ایم ایم بی ٹی یو ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد گیس نرخوں میں 124 فیصد تک اضافہ

اس فیصلے کے بعد ملک بھر کے دونوں اہم گیس ڈسٹری بیوشن سسٹمز پر صارفین کے لیے نئے اور مہنگے نرخ نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

ایس این جی پی ایل سسٹم پر نئے نرخ

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ’ایس این جی پی ایل‘ کے نیٹ ورک پر ایل این جی کی نئی قیمت بڑھ کر 17.32 ڈالر فی ’ایم ایم بی ٹی یو‘ مقرر کر دی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں ردوبدل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )  کے ڈسٹری بیوشن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں بڑا اضافہ: پہلی سہ ماہی میں حجم 5.14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

قیمت میں اس ردوبدل کے بعد ایس ایس جی سی سسٹم پر نئی شرح 16.39 ڈالر فی ’ایم ایم بی ٹی یو‘ تک پہنچ گئی ہے۔

ماہانہ قیمتوں کی نظرثانی

ترمیم شدہ نئے نرخ دونوں گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سسٹمز پر ’ایل این جی‘ کی ماہانہ بنیادوں پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے اوگرا ہر ماہ ایل این جی کے ریٹس پر نظرثانی کر کے نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرا نائٹلی کی ’بلیک ڈووز‘ کا دوسرا سیزن، جاسوسی، ایکشن اور مزاح کا نیا امتزاج

مسٹر پتلو کو عدالت سے بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا