کیپٹن (ر) صفدر کے خواتین سے متعلق ریمارکس پر سوشل میڈیا پر تنقید، مریم نواز کا بھی ردعمل سامنے آگیا

جمعہ 30 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو خواتین سے متعلق غیر مناسب ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، جبکہ مریم نواز نے بھی شوہر کے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کردیا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے کو ‘دل توڑ دینے والا’ کا عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ خاموش لڑائی ہے جو ایک عورت اور بیوی بند دروازوں کے پیچھے لڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک عورت کو اس وقت بھی ہمت سے کام لینا پڑتا ہے جب اسے محسوس ہو کہ وہ اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔ کچھ لڑائیاں خاموشی سے لڑی جاتی ہیں اور بعض زخم ایسے ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp