یومِ اقبال: وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے 9 نومبر کو ملک گیر عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق، رواں سال 19 جنوری 2026 کو منظور کیے گئے سالانہ تعطیلات کے شیڈول کی روشنی میں 9 نومبر بروز پیر کو تمام وفاقی و صوبائی محکموں، روزگار کے مراکز اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی۔ تمام وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیے کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟

اس نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر کے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور سرکاری و نجی دفاتر پیر کو بند رہیں گے۔

اس سرکاری فیصلے کے نتیجے میں ان تمام دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو متواتر 3 چھٹیاں (لانگ ویک اینڈ) ملیں گی جہاں ہفتے میں 2 دن (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیل ہوتی ہے۔ یوں 7 نومبر (ہفتہ) سے 9 نومبر (پیر) تک چھٹیوں کے بعد تمام تر سرکاری اور کاروباری معمولات 10 نومبر بروز منگل سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا