بھارتی اسکول میں 8 سالہ طالبعلم کا 6 سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد، حالت تشویشناک

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک اسکول میں تیسری جماعت کے 8 سالہ طالب علم نے کم سن بچی کو کلاس روم میں گھسیٹ کر میز پر اس کا سر پٹخا، زمین پر گرا کر لاتیں ماریں اور پھر پتھروں اور گملے سے اس پر پے درپے حملے کیے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ 6 سالہ بچی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 28 اکتوبر کو پنچکولا کے سنسکرتی ماڈل اسکول میں پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن طالبعلم بچی کو گھسیٹ کر کلاس روم میں لاتا ہے، 2 مرتبہ اس کا سر میز پر مارتا ہے اور پھر اسے زمین پر پٹخ کر لاتیں مارنے لگتا ہے۔ اس کے بعد وہ پتھروں اور گملے سے بھی بچی پر مسلسل وار کرتا ہے۔ شدید زخمی ہونے کے بعد بچی بے ہوش ہوگئی، لیکن حملہ آور اسے گھسیٹتا اور لاتیں مارتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ منٹ بعد لڑکا کلاس روم سے باہر نکلا۔ بچی کے والدین اسکول پہنچے تو مبینہ طور پر اسی لڑکے نے انہیں بتایا کہ ان کی بیٹی کلاس روم میں پڑی ہے۔

والدین بچی کو فوری طور پر سیکٹر 6 کے سول اسپتال لے گئے، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے چندی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچی کے چچا کے مطابق لڑکے نے اس وقت حملہ کیا جب بچی نے اسے اساتذہ سے شکایت کرنے کی بات کہی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ لڑکا پہلے بھی جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرتا رہا ہے اور کتوں کو مارنے سمیت اس کے خلاف شکایات موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بھارتی نژاد شخص کے ہاتھوں بیوی کا قتل، بھارت فرار ہونے کی کوشش ناکام

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور لڑکے کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ہریانہ کے وزیر تعلیم مہپال ڈھانڈا نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا