غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کرنے کا عمل شروع، صارفین کو خبردار کردیا گیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور کینسل شدہ سم کارڈز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا باقاعدہ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ان موبائل نمبرز کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے، جو اب اپنے اصل صارف کے استعمال یا ملکیت میں نہیں رہے ہیں۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے منسلک موبائل نمبرز کی تصدیق کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کے اکاؤنٹس ایسے نمبرز پر رجسٹرڈ ہوں جو فعال اور ان کے اپنے استعمال میں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال سمز کے نمبرز ٹیلی کام کمپنیاں مستقبل میں دوسرے صارفین کو جاری کرسکتی ہیں، جس سے پرانے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی اور غلط استعمال کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

جن صارفین نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے، انہیں واٹس ایپ کا ’Change Number‘ فیچر استعمال کرکے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا