مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی ندھی رازدان سے دوسری شادی کرلی

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور سابق ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے دوسری شادی کرلی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے شادی کی تصدیق کی۔

عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پر ندھی رازدان کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ندھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبداللہ نے اپنی پہلی اہلیہ پائل عبداللہ سے طلاق کے تقریباً 3 ماہ بعد دوسری شادی کی ہے۔

عمر عبداللہ اور پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کب ہوئی؟

عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات نئی دہلی کے معروف اوبرائے ہوٹل میں ملازمت کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس شادی سے ان کے 2 بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔

دونوں کے ازدواجی تعلقات میں اختلافات کے بعد 2009 سے علیحدگی اختیار کرلی گئی تھی، جبکہ عمر عبداللہ نے 2011 میں باضابطہ طور پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

طویل عرصے تک جاری رہنے والے ازدواجی تنازع کے بعد 31 جولائی 2026 کو بھارتی سپریم کورٹ نے عمر عبداللہ اور پائل عبداللہ کے باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا تھا۔

اس موقع پر دونوں نے اپنے تمام باہمی تنازعات حل کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لینے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔

عمر عبداللہ کی نئی اہلیہ ندھی رازدان کون ہیں؟

ندھی رازدان بھارت کی معروف صحافی اور سابق ٹیلی ویژن اینکر ہیں، جو طویل عرصے تک بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے وابستہ رہی ہیں۔

انہوں نے صحافت اور ٹیلی ویژن نیوز کے شعبے میں کئی برس خدمات انجام دیں اور بھارتی میڈیا میں نمایاں شناخت حاصل کی۔

عمر عبداللہ اور ندھی رازدان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں، اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا