بلوچستان میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹر برطرف، ملازمت سے فارغ ملازمین کی تعداد 200 ہوگئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرانے کے بعد مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جس کے بعد برطرف ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔ حاضری اور نظم و ضبط کے قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے اب تک 41 کروڑ روپے کی کٹوتیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کرنے کے علاوہ مزید 800 ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔

’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک حاضری اور نظم و ضبط کے قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر 41 کروڑ روپے کی کٹوتیاں کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حاضری اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور حکومت کسی کو گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے حاضری کی نگرانی کے نظام کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا