امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن افغانستان سے مبینہ طور پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتا ہے اور امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر اٹلانٹا میں ایک سوال کے جواب میں مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں پر تشویش ہے۔ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد عناصر کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے روکنے میں ناکام رہے، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ طالبان نے ان عناصر کو قابو کرنے کے لیے کافی اقدامات نہیں کیے، اور امریکا پاکستان کے ان تحفظات کو سمجھتا ہے۔ ان کے بقول ہم پاکستان کے تحفظات سے اتفاق کرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ پاکستان کو نشانہ بنایا جائے۔










