سوئی گیس کمپنی کا گھریلو اور کمرشل کنکشنز پر پابندی میں غیر معینہ مدت کی توسیع کا اعلان

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کے شدید شارٹ فال کے باعث سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشنز کی فراہمی پر عائد پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کے درپیش بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ماہ سے کمرشل تندوروں اور ہوٹلوں سمیت تمام نئے کمرشل کنکشنز پر بھی مکمل روک لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے حکومت کا نیا ایل پی جی قیمت فارمولا مسترد، ملک بھر میں گیس کی فروخت بند کرنے کی دھمکی

حکومتی اور کمپنی ذرائع کے مطابق، درآمد شدہ آر ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب موجودہ سپلائی سسٹم پر بے پناہ دباؤ ہے، جبکہ سرد موسم کے آغاز سے ہی گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

صورتِ حال کی نزاکت کے پیشِ نظر کمپنی اب موجودہ گھریلو صارفین کو بھی گیس کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس بحران کے باعث ہزاروں ایسے شہری بھی تاحال کنکشن سے محروم ہیں جو تمام قانونی تقاضے پورے کرچکے اور بھاری ارجنٹ فیسیں جمع کروا چکے ہیں۔

سوئی گیس حکام نے واضح کیا ہے کہ نئے کنکشنز پر پابندی کا فیصلہ کمپنی کا نہیں بلکہ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی کابینہ کا نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی صورتِ حال بالخصوص ایران امریکا کشیدگی ختم ہونے اور درپیش بحران کا خاتمہ ممکن ہونے کے بعد ہی گیس کنکشنز کی بحالی پر غور کیا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا