پا کستانی ہوا بازی کی تاریخ میں نیا باب، پی آئی اے میں پہلا ڈریم لائنر طیارہ شامل

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی بین الاقوامی پروازوں اور خدمات کو جدید معیار پر لانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے فضائی بیڑے میں پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیز پر حاصل کردہ یہ جدید ترین ڈریم لائنر طیارہ برطانيہ کے دارالحکومت لندن سے پرواز PK786 کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 9-787 طیارہ ہے، جو ملکی ہوا بازی کی صنعت میں ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی انتظامی ٹیم کے ہمراہ لینڈ کرنے والے پہلے ڈریم لائنر کا پرُتپاک استقبال کیا۔

ایئرلائن حکام کے مطابق بوئنگ 9-787 جدید ترین ٹیکنالوجی، جدید ترین ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم، اور بیحد کشادہ و آرام دہ کیبن کی خصوصیات سے لیس ہے۔ ڈریم لائنر کی بیڑے میں شمولیت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کے بین الاقوامی روٹس و نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی جامع حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات، بہتر سہولت اور انتہائی آرام دہ فضائی سفر فراہم کرنا ہے تاکہ ایئرلائن کی ساکھ اور آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

اداکارہ ریما خان کی 16 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی، فلم ’پنچھی پیارے‘ کا حصہ بن گئیں

نیتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار کر دیا، آئزن کوٹ

حکومت کا علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات شروع کرنے کا اعلان

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یومِ پیدائش: ملک بھر میں عام تعطیل، صدر اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ