پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کب کم ہوں گی، علی پرویز ملک نے بتا دیا

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے موسم سرما میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور بچت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی قیمتی زرمبادلہ کی بچت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئیں، تاہم عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتے ہی عوام کو بھی فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مقبول فیصلوں کے بجائے ملکی زرمبادلہ کے تحفظ کو ترجیح دی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے وسائل ان افراد پر مرکوز رکھے جو اس امداد کے سب سے زیادہ مستحق تھے اور آبنائے ہرمز کے بحران کا دیگر ممالک کے مقابلے میں کم نقصان کے ساتھ سامنا کیا۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ 12 سے 13 ملین مستحق افراد کو جنگ سے پہلے کی قیمتوں پر سبسڈائزڈ پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران آبنائے ہرمز کی صورتحال نے سب کو متاثر کیا ہے۔ مختلف ممالک کو اپنی معیشتیں چلانے کے لیے مہنگا تیل، گیس، ایل پی جی اور دیگر ایندھن خریدنے کی خاطر قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ عوام کو بھی اپنے خاندانوں کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا بحران اپنی شدت اور وسعت کے اعتبار سے غیر معمولی رہا ہے اور اس کے مسلسل جاری رہنے سے مختلف ممالک کی استعداد آزمائش سے گزری ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان نے وہ معاشی استحکام برقرار رکھا ہے جس کے حصول کے لیے سب نے محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں شفافیت لائی گئی ہے اور تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جا رہی ہیں تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بہتری آنے پر اس کا فائدہ خود بخود عوام کے گھروں تک پہنچ سکے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ موسم سرما میں توانائی کے غیر ضروری استعمال سے گریز اور بچت کو فروغ دینا ضروری ہے، کیونکہ توانائی کے استعمال میں معمولی احتیاط بھی ملکی قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا