کاروباری طبقے کو سہولتیں، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، محسن نقوی

اتوار 1 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور نوجوان نسل کے لیے روزگار، کاروبار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے، نئے خیالات متعارف کرانے اور ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جانے چاہییں۔

لاہور میں ہیلتھ رکس امریکن سینٹر آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کامیاب پیشہ ورانہ مستقبل کی تعمیر میں معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے نامناسب بیان دیا، حکومت میں حصہ ملے تو ٹھیک ورنہ ریاست بری ہوجاتی ہے، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کی بھرپور سرپرستی کی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

نوجوان نسل ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہیں امید ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنے ہی ملک میں عالمی معیار کے کاروباری ادارے اور کامیاب کاروباری نظام قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، جدت پر مبنی خیالات متعارف کرانے اور نئے کاروباری منصوبے شروع کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں، تاکہ وہ قومی معیشت کی مضبوطی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کو ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اور حکومت کی اولین ترجیح انہیں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہے۔

عہدہ ملنے کے بعد عوام کو جواب دہی کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے

محسن نقوی نے اپنے خطاب میں عوامی عہدوں کی اہمیت اور ان سے وابستہ ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر فائز ہونے والا شخص عوام کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے اور اختیار کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بااختیار منصب پر موجود کسی ایک شخص کا ایک فیصلہ بھی ہزاروں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر اور عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 17 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا منصوبہ مکمل، محسن نقوی اور طلال چوہدری کا دورہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی انسانوں کو سونپی گئی ذمہ داریوں اور اختیارات کے حوالے سے ان کا محاسبہ کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں درست فیصلے کرنے اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ذاتی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ ذاتی تعلقات، پسند و ناپسند اور باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خلوص نیت سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی عہدوں کو ذاتی مفادات کے بجائے عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

محسن نقوی کے مطابق اقتدار اور اختیار دراصل عوام کی خدمت کی ذمہ داری ہیں، جنہیں دیانت داری، احساس ذمہ داری اور قومی مفاد کے تحت ادا کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری طبقے کی معاونت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کی فراہمی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا