یوکرین اور روس کی ہنگامی اطلاعات فراہم کرنے والی سرکاری موبائل ایپس سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کو جعلی انتباہ موصول ہوئے۔
مزید پڑھیں:انٹرنیشنل فورم پر یوکرین اور روس کے آفیشلز میں مارپیٹ
رائٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ اتوار کو ایئر ریڈ الرٹ ایپ ہیک ہونے کے بعد کیف سمیت مختلف علاقوں میں جوہری اور کیمیائی خطرات، سڑکوں پر لڑائی اور میزائل حملوں سے متعلق جھوٹی اطلاعات دکھائی گئیں۔
Insane. A false nuclear alarm in Kyiv, Ukraine after the Russians allegedly hacked the air raid alert app. https://t.co/aZB0132u6E
— Sofia Afonso Ferreira (@sofiafonsoferre) November 1, 2026
حکام نے شہریوں کو پرسکون رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ بھی سائبر حملے کا نشانہ بنی اور اس کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی گئیں۔
مزید پڑھیں:روس اور یوکرین کا اولیشکی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، وائٹ ہاؤس
دونوں ممالک میں سائبر حملوں کے درمیان کسی باہمی تعلق کی تصدیق نہیں ہوسکی۔










